حیدرآباد۔30اکتوبر(اعتماد نیوز)مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے نتائجسے
قبل تک بی جے پی کے معاملہ میں سخت رویہ اپنانے والی شیو سینا نتائج کے
بعد دن بدن اسکے رویہ میں نرمی ہوتی جا رہی ہے۔ چنانچہ آج اس پارٹی کے
اخبار سامنا میں یہ کہا گیا کہ مرکزی سطح پر نریندرا اور ریارتی سطح پر
دویندرا کی حکومت عوام کے توقعات کے مطابق ہوگا۔ تاہم اس نے این سی پی کی
تائید کے حصول سے متعلق کہا کہ اس صورت میں عوامی مخالفت کا سامنا بی جے پی
کو کرنا پڑیگا۔